اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں کے تعاون سے ایک مشترکہ خط کے ذریعے، بحرین کے بادشاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین کے 12 سیاسی قیدیوں کو دی جانے والی سزائے موت کے حکم کو منسوخ کر دے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل، سالوشن فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس انسٹی ٹیوٹ ، الخلیج ہیومن رائٹس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سمیت انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے اپنے خط میں ، بحرینی بادشاہ ، حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ پر زور دیا ہے کہ سیاسی قیدیوں کی جانب سے زیادہ تر اعتراف جرم اذیت اور آزار کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ بحرین کے 12 سیاسی قیدی جن کو سزائے موت دیئے جانے کا حکم جاری کیا گیا ہے ان پر عائد جھوٹے الزامات کا انہوں نے اس وقت اعتراف کیا جب انہیں شدید قسم کی سزائیں دی جا رہی تھیں۔ بحرین کی عدلیہ نے ان کی پھانسی کا حکم جاری کر دیا ہے تاہم بحرینی بادشاہ کے دستخط باقی ہیں۔
............
242